بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے علاقے ٹیپل شاخ پر بھل صفائی کا کام کرنے والے تین مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا گیا۔
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مغویان کی تلاش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں پٹ فیڈر کینال کی زیلی شاخ ٹیپل شاخ میں بھل صفائی کا کام کرنے والے تین مزدوروں صابر خان سالار خان رحیم خان اقوام پٹھان کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔
اغواء ہونے والے مزدور ایکسویٹر مشین کے ذریعے ٹیپل شاخ کی بھل صفائی کر رہے تھے۔
اغوا ہونے والوں مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا گیا ہے۔
مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔