بلوچستان کے علاقے حب سے بیروٹ پولیس تھانہ ایریا لاسی روڈ میں ایک رہائشی فلیٹ سے اقلیتی برادری ( ہندو برادری)سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی حب سمیت دیگر پولیس افسران پہنچ گئے اور نعشیں اسپتال منتقل کردیں۔
مزید تفتیش شروع کردی گئی تاہم، تاحال میاں بیوی کی ہلاکت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔