کچھی ، ڈیرہ بگٹی،صحبت پور اور ڈیرہ اللہ یار میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقوں کچھی ، ڈیرہ بگٹی،صحبت پور اورڈیرہ اللہ یار میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افرادہلاک ہوگئے۔

کچھی سے اطلاعات ہیں کہ تھانہ حاجی شہر کی حدود گوٹھ چشتی کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے شہزاد ولد میر محمد نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا اور مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال سبی منتقل کردی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

واقعے کے بارے میں مذید تحقیقات حاجی شہر پولیس کر رہی ہے۔

ادھر ڈیرہ بگٹی سائوتھ میں مبینہ طورپر غیرت کے نام پر پانچ بچون کی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے ۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے۔

دوسری جانب صحبت پور اورڈیرہ اللہ یار میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق صحبت پور سٹی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دوران خان گولہ ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے واقعے میں ڈیرہ اللہ یار کرم شاہ کا رہائشی نوجوان علی کٹبار بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جن کی ڈیڈ باڈی سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔

Share This Article