گورنر راج کی مخالفت پر مولانا کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے، حافظ حمد اللہ

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں اپنی کتاب "صدائے شاہین "کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہو ئے جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے حکمرانوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ جس کچن کو آج غیر قانونی قرار دیا جا رہا ہے اسی کچن میں تیار ہونے والا کھانا وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور محسن نقوی کھاتے رہے ہیں بلکہ اسی کچن کا حلوہ بھی تناول کرتے رہے ہیں۔

اس تقریب سے پشتونخوا ہ ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارتوال ، بلو چستان نیشنل پارٹی کے ساجد ترین ،نیشنل پا رٹی کے ڈاکٹر اسحاق بلو چ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان اقدامات کی آڑ میں سابق قبائلی علاقوں اور وزیرستان کے معدنی وسائل کی لوٹ مار کی جائے گی جس کے بعد مولانا فضل الرحمن کو سیاسی انتقام اور کردار کشی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حتیٰ کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی تیار کی جا رہی ہیں۔

سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ حکمران آج جس کچن کو غیر قانونی قرار دے رہے ہیں ماضی میں اسی کچن میں تیار ہونے والا کھانا وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف، صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور محسن نقوی سمیت دیگر اہم شخصیات کھاتی رہی ہیں بلکہ اسی کچن کا حلوہ بھی تناول کرتی رہی ہیں یہ میں اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا ہوں ۔

مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کی تھی اور واضح کیا تھا کہ ایسے اقدامات کی آڑ میں سابق فاٹا اور وزیرستان میں موجود قیمتی معدنی وسائل کی لوٹ مار کی جائے گی۔

ان کے بقول مولانا فضل الرحمن کے اس موقف کے بعد انہیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے اور ان کی اہل خانہ کی کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے ذریعے غیر اخلاقی ویڈیوز بھی تیار کی جا رہی ہیں جو سیاسی مخالفت میں اخلاقی حدود سے تجاوز کرنے کے مترادف ہے۔

مولانا حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ آج مولانا فضل الرحمن کے گھر کے کچن، جنریٹر اور سکیورٹی کیبن کو غیر قانونی قرار دینے کے ساتھ قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے اگر واقعی یہ چیزیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں تو میری ایک تجویز ہیں آپ مو لانا صاحب کے گھر جنریٹر ،سیکورٹی کیبن اور کچن اس لئے اسے نیشنل سکیورٹی پلان میں کر کے قومی ایکشن پلان کا بھی حصہ بنایا جائے۔

انہوں نے حکمرانوں کے طرز عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک جانب ماضی میں اسی کچن سے کھانے اور حلوے سے لطف اندوز ہونے والے آج اسی کچن کو غیر قانونی قرار دے رہے ہیں جو ایک متضاد طرز عمل ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران مولانا حافظ حمد اللہ نے مولانا فضل الرحمن کے سیاسی موقف کا دفاع کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری مبینہ کردار کشی کی مہم پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

Share This Article