ترکیہ کا ’سی 130‘ طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، 20 فوجی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ترکیہ کا فوجی طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ترک فوج کے 20 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے بدھ کو بتایا کہ اس کے فوجی طیارے کے جارجیا میں گرنے کے واقعے میں 20 فوجی ہلاک ہو گئے، جبکہ تفتیش کار یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ نیٹو کے رکن ملک کے کارگو طیارے کے گرنے کی وجہ کیا تھی۔

سی-130 طیارہ منگل کو آذربائیجان سے ترکیہ کے لیے روانہ ہوا تھا اور جارجیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

انقرہ نے 2020 کے بعد کے اپنے سب سے مہلک فوجی حادثے کی وجہ تاحال واضح نہیں کی ہے، وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ترکیہ اور جارجیا کے حکام نے بدھ کو صبح 3:30 بجے (جی ایم ٹی) کے وقت جارجیا کے ضلع کاختی کی سِگناگھو میونسپلٹی میں واقع جائے حادثہ کا معائنہ شروع کر دیا۔

ابتدائی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مڑے ہوئے دھاتی ٹکڑے گھاس کے ایک ٹیلے پر بکھرے ہوئے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ ویڈیوز میں طیارہ ہوا میں ٹوٹتا ہوا اور پھر زمین کی طرف گھومتا ہوا دیکھا گیا۔

ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے بدھ کو ان حادثے میں ہلاک ہونے والے 20 فوجیوں کی فہرست جاری کی۔

Share This Article