کوروناوبا نئے اور خطرناک مرحلے سے گزر رہی ہے،عالمی ادارہ صحت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعے کو متنبہ کیا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا ایک نئے خطرناک مرحلے سے گزر رہی ہے۔

ایک ورچوئل نیوزکانفرنس میں ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایدھینوم کا کہنا ہے کہ ’دنیا ایک نئے اور خطرناک مرحلے سے گزر رہی ہے۔۔۔ لیکن وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔‘

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر رکن ملکوں کو انتہائی چوکنا رہنے کا کہنا ہے۔

وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات سے ملکوں کو معاشی نقصان ہوا ہے لیکن عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس آئسولیشن اور لاک ڈاو¿ن جیسے اقدامات سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ وائرس امریکہ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment