خان یونس پر اسرائیلی کارروائی میں 51 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیلی فورسز کی تازہ ترین کارروائیوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 51 افراد مارے گئے اور بہت سے لوگ عمارتوں کے ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ خان یونس میں بدھ کی صبح شروع ہونے والی کارروائی میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور 82 زخمی ہوئے۔ یورپیئن اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سات خواتین اور 12 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 22 ماہ تک تھیں۔

فلسطین کے طبی حکام نے بتایا ہے کہ ایک سال سے جاری اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں سب سے زیادہ متاثرہ شہر پر غزہ کے جنوبی حصے میں تازہ زمینی اور فضائی حملوں میں کم ازکم 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ خان یونس میں بدھ کی صبح شروع ہونے والی کارروائی میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور 82 زخمی ہوئے۔ یورپیئن اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سات خواتین اور 12 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 22 ماہ تک تھیں۔

مقامی اسپتالوں نے بتایا ہے کہ غزہ میں الگ الگ حملوں میں دو بچوں سمیت مزید 23 افراد ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے اس حملے سے متعلق سوال کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

خان یونس کے رہائشیوں نے بتایا کہ اسرائیل نے شدید فضائی حملے کیے اور اس کی زمینی فورسز نے خان یونس کے تین محلوں میں داخل ہو کر حملہ کیا جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔

Share This Article
Leave a Comment