اسرائیلی وزیر اعظم کا رفح میں زمینی حملے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اسرائیلی فوج کی حماس کے خلاف غزہ میں جنگ جاری ہے۔

اب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یائونے اعلان کیا ہے کہ وہ رفح میں زمینی حملے کے منصوبہ بندی پر عمل کرے گی۔

حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے محکمۂ صحت کا اتوار کو کہنا تھا کہ اسرائیل کی ہفتے کی شب کی گئی بمباری میں مزید 61 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب حماس سے نئی عارضی جنگ بندی کی بات چیت کے لیے اسرائیلی وفد قطر جا رہا ہے۔

اتوار کو اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اسرائیلی فوج جنوبی غزہ کے شہر رفح میں زمینی حملے کے منصوبے پر عمل کرے گی۔

قبرص سے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے 200 ٹن امداد کے ساتھ منگل کو روانہ ہونے والا ہسپانوی بحری جہاز اوپن آرمز، 320 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد جمعے کو غزہ کے قریب پہنچ گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment