باجوڑ میں پاکستانی فورسز پر حملہ ، 5 اہلکارہلاک

0
212

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواکے باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پاکستانی فورسز پر ایک حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے دعوے کے مطابق پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے جانے والی پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکارہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ تحصیل ماموند میں پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے جا رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو خار ہسپتال منتقل کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیکل ٹیمیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں موجود ہیں جبکہ ریسکیو 1122 ٹو مہمند اور لوئر دیر کو بھی الرٹ کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here