جنگ بندی کے بعدغزہ پر اسرائیلی حملوں میںہلاکتوں کی تعداد178 ہوگئی ہے۔
اس سلسلے میں غزہ میں حماس کے زیرانتظام حکومت نے کہا ہے کہ جمعہ کو ایک ہفتے کی جنگ بندی کے بعد شروع ہونے والی شدید لڑائی میں اسرائیلی حملوں میں تین صحافی بھی مارے گئےہیں۔
اس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 178 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سرکاری پریس آفس نے تینوں صحافیوں کی شناخت، اناطولیہ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے، کیمرہ مین منتصر السواف، ان کے بھائی مروان، اور کیمرہ مین عبداللہ درویش کے طور پر کی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ان کی موت کے بعد 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 73 ہو گئی ہے۔
ترک ایجنسی نے جمعہ کو صواف اور دو دیگر افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم اس نے جنوبی غزہ کا نام نہیں لیا۔
اناطولیہ کے جنرل ڈائریکٹر سردار کاراگوز نے کہا، "ہمیں اپنے ساتھیوں کی زندگیوں کے بارے میں تشویش ہے، جو انتہائی مشکل حالات میں انتہائی لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ” "ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کہ جن لوگوں نے یہ حملے کیے ہیں ان کا احتساب کیا جائے۔”