اسرائیل نے اگرزمینی حملہ کیا تو 7 اکتوبر والا حملہ ہلکا دکھائی دیگا، حماس

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے زمینی راستے سے غزہ پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو سات اکتوبر کو جو کچھ ہوا وہ بڑا سادہ دکھائی دے گا۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے ہفتے کے روز لبنان میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل نے حماس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے غزہ پر زمینی حملے کی دھمکی دی ہے اور پٹی کی سرحدوں پر اپنی افواج کو متحرک کیا ہے۔

حماس کے رہنما حمدان نے انکشاف کیا کہ کئی بین الاقوامی جماعتوں نے حماس کے ساتھ غیر ملکی قیدیوں کے بارے میں بات کی ہے۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت ختم ہونے کی صورت میں ہم اسرائیلی فوج کے قیدیوں کے انجام کے بارے میں بات کریں گے۔ جب مناسب حالات ہوں گے تو ہم سویلین قیدیوں کی رہائی کے معاملے کا مطالعہ کریں گے۔

جمعہ کو حماس نے دو امریکی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ ایک ماں اور اس کی بیٹی کو رہا کیا گیا۔ اس سے کچھ دن پہلے حماس نے دو خواتین قیدیوں کو بھی رہا کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment