حماس کے زیر حراست 2 امریکی یرغمالیوں جیوڈتھ اور نٹالی رانان کو رہا کر دیا گیا ہے۔
سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل سے یرغمال بنائی جانے والی ماں بیٹی کیبوتز نہل اوز میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے آئی ہوئی تھیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فوج کے ایک بریگیڈیئر جنرل نے دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ انھیں سرحد پر خوش آمدید کہا اور اس وقت وہ ملک کے وسط میں ایک فوجی اڈے پر اپنے خاندان کے لوگوں سے ملنے جا رہی ہیں۔
واضع رہے کہ حماس نے اسرائیل پر سات اکتوبر کو کیے گئے حملوں کے دوران حراست میں لیے گئے سیکڑوں افراد یرغمال بنائے جن میں امریکی و دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا کہ قطر کی ثالثی کی کوششوں کے جواب میں ایک امریکی خاتون اور ان کی بیٹی کو حماس نے انسانی بنیاد پر رہا کر دیا ہے۔