امریکا میں چھ ماہ دوران 28 واقعات میں 140 افراد ہلاک ہوئے،رپورٹ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکا میں سال 2023 کے ابتدائی چھ ماہ کے 181 دنوں میں 28 واقعات میں 140 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

یکم جنوری سے 30 جون تک امریکہ بھر میں فائرنگ یا مسلح حملوں کے 28 بڑے واقعات ہوئے ہیں جن میں صرف ایک واقعہ ایسا تھا جس میں بندوق استعمال نہیں ہوئی تھی۔ یوں ان واقعات سے کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں لگ بھگ ہر ہفتے اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ کے خبر رساں ادارے ’ایسو سی ایٹڈ پریس‘ اور اخبار ’یو ایس اے ٹو ڈے‘ کے اشتراک سے ’نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی‘ نے اعداد و شمار جمع کیے ہیں ان اعداد و شمار میں 2006 کے بعد سے شروع ہونے والے بڑے پیمانے پر تشدد واقعات کا پتا چلتا ہے۔

سال 2023 میں فائرنگ سے اموات کے ہلاکت خیز واقعات 2022 کے 27 قتل واقعات کے ریکارڈ کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایسو سی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق امریکہ بھر میں رواں برس فائرنگ سے ہلاکت خیز واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ قبل ازیں 2006 کے بعد رواں برس کے ابتدائی چھ ماہ فائرنگ سے اموات یا ہلاکت خیز واقعات کے لیے مہلک ترین رہے ہیں۔

ماہرین امریکہ میں اسلحے کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ خون ریزی میں اضافے کی ایک وجہ آبادی میں اضافے کو قرار دیتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment