خیبرپختونخوامیں کوئلے کی کان میں دھماکا، 9 کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ضلع اورکزئی کے علاقے ڈاولی میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 9 کانکن لاک ہوگئے۔

اورکزئی کے ڈپٹی کمشنر عدنان فرید اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نذیر خان کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے ڈاولی میں 13 افراد کوئلے کی کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کوئلے کی کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 13 کانکن دب گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئلے کی کان میں کُل 13 افراد کام کر رہے تھے جن میں 4 افراد کو زندہ نکال لیا گیا اور اُنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ اس افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں ہلاک 9 کانکن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ضلعی پولیس، محکمہ مائنز و منرل کے اہلکار اور عملے نے حصہ لیا۔

مزید کہا گیا کہ ہلاک افراد کی لاشوں کو اُن کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا جبکہ کچھ کانکن کی لاشیں اُن کے آبائی علاقوں کو روانہ کی گئیں۔

Share This Article
Leave a Comment