افغانستان میں نئی حکومت سازی میں مشاورت کیلئے طالبان رہنما اور سراج الدین حقانی کے بھائی انس حقانی نے بدھ کو کابل میں سابق افغان صدر حامد کرزئی اور مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔
طالبان ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران افغان اسمبلی کے سپیکر عبدالہادی مسلم یار بھی موجود تھے۔
اس سے قبل حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ نے طالبان رہنما عامر خان متقی سے منگل کو ملاقات کی تھی۔
کرزئی کے ایک قریبی ساتھی کے مطابق بات چیت میں ’شراکتداری پر مبنی ایک ایسی حکومت قائم کرنے کے بارے میں بات ہوئی جو سب کے لیے قابل قبول ہو اور معاشرے کو امن اور ترقی کا راہ پر لے کر چلے۔‘