حماس کے بغیر آزاد اداروں کے ذریعے غزہ کی تعمیر نو پر کام کرینگے، امریکا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کے جنگ سے تباہ علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے عمل میں حصہ لینے کی کوشش کررہے ہیں مگر تعمیر نو کا کوئی کام غزہ کی حکمراں ‘حماس’ کی مدد سے نہیں ہوگا بلکہ امریکا آزاد اداروں کے ذریعے کام کرے گا۔

اتوار کو ‘اے بی سی نیوز’ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کی شرکت فلسطینی اتھارٹی اور آزاد اداروں کے توسط سے ہو گی نہ کہ حماس کے ذریعہ جس نے غزہ کی پٹی کو تباہ کردیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ دو ریاستی حل اسرائیل کو امن اور فلسطینیوں کو آزاد ملک دے سکتا ہے اور وہ اس کے حق دار ہیں۔

اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور کانگریس میں اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے مطالبات پر بات کرتیہوئے امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ ہم تل ابیب کو اس کی دفاعی ضروریات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے ہیومینیٹری کوآرڈینیٹر نے گذشتہ روز غزہ کے متعدد خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام مایوسی کی حالت میں ہیں۔ یہ مایوسی اس بات کا اشارہ ہے کہ انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے سیکڑوں عمارتوں اور درجنوں اہم مراکز کی تباہی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment