کشمیر: سری نگر میں دہشتگردوں کے حملے سے2 بھارتی فوجی ہلاک

0
272

کشمیر میں دہشتگردوں کے ایک حملے میں کم از کم دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارت کے نیم فوجی دستوں کے ایک افسر کشور پرشاد نے اس حملے کو ‘ہٹ اینڈ رن‘ یعنی ‘حملہ کرکے فرار ہوجانے‘ کا واقعہ قرار دیا۔

اس حملے میں کم از کم دو فوجی زخمی بھی ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب بھارت اور پاکستان میں کشیدگی کی کمی کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت نے تعاون پر زور دیا ہے۔

پچھلے ماہ کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر تعینات دونوں ملکوں کے فوجی کمانڈروں نے جنگ بندی کا احترام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

بھارتی فوجی دستوں پر تازہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ مرکزی شہر سرینگر کے نواحی علاقے میں معمول کی گشت پر تھے۔

اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے فوج کی دو بکتربند گاڑیوں کو گھیر کر دونوں اطراف سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔

پیرا ملٹر فوج کے ترجمان اوم پرکاش تیواڑی کے مطابق اس حملے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے، جس میں فوجی اور پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

حکام کی طرف سے حملے کے مقام کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ جس سڑک پر حملہ کیا گیا وہ ایک مصروف شاہراہ بتائی جاتی ہے اور اس کی باقاعدہ نگرانی بھی کی جاتی ہے۔

ابھی تک کسی عسکری گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سن 1989 سے پاکستان کی حمایت یافتہ کشمیری عسکریت پسند بھارتی حکومت کے خلاف مسلح کارروائیاں کرتے آئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here