بلوچی زبان کے نامور گلوکار عبداللہ ثنا انتقال کرگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار عبداللہ ثناءبلوچ گذشتہ شب کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

عبداللہ ثناءبلوچی زبان کے معروف گلوکار تھے، جو 2018 میں جگر کے عارضے میں مبتلا ہوئے اور گذشتہ سال شدید علیل ہونےکی وجہ سے انہیں کراچی میں علاج کے لیے لیجایا گیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ عبداللہ ثنا کے علاج کیلئے اوست ویلفیئروالوں نے فنڈز اکھٹنا کرنے کی مہم بھی چلائی تاکہ ان کے علاج کیلئے درکار رقم کا پوری بندوبست کرسکیں اوران کاعلاج ممکن ہوپائے لیکن ان کی بھی کوشش ادھوری رہ گئی ۔

یاد رہے کہ وہ شنزدر کور جوئے سر ءمیں در محمد کے گھر میں پیدا ہوئے تھے۔

ابتدائی تعلیم گورنمنٹ مڈل اسکول کورجو سے حاصل کی اورمیٹرک ہائی اسکول کوشقلات تربت سے پاس کرنے کے بعد وہ بلوچی میوزک کی طرف راغب ہوئے اور اپنی آواز کی وجہ سے وہ بلوچی میوزک کی میدان میں اہم ترین نام رہیں۔

عبداللہ ثناءبیس سال سے زائد کے عرصے میں بلوچی زبان کے لیے گاتے رہے ہیں اور انکے کئی کیسٹ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment