تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ریاستی ملیشیا سے وابستہ شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں عائشہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ایک دکان کے سامنے خریداری میں مصروف تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت دوشمبے ولد سعید ساکن ہوشاپ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ریاستی ملیشیا(ڈیتھ اسکواڈ) سے بتایاجارہا ہے۔

پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ہے جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share This Article