عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بعض اراکین نے عمران خان کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایوان میں ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے، ہم میدان خالی چھوڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق اراکین کے مشورے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، اگر آپ میں سے کوئی استعفیٰ نہ دے تو میں پہلا رکن ہوں گا جو اسمبلی سے استعفیٰ دوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رات سب کو سمجھ آگئی ہوگی کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔

Share This Article
Leave a Comment