اردو، بلوچی اور سندھی زبان کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے ان کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کردی گئی۔
بلوچستان کے نامور سیاستدان کے گھر آنکھ کھولنے والے انور اقبال نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹر کرنے کے بعد اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے سندھی ڈراموں سے ڈیبیو کیا۔
انور اقبال نے 1970 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا اور انہیں سب سے زیادہ شہرت ڈراما ’شمع‘ سے ملی، جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
انور اقبال نے نسیم حجازی، بانو قدسیہ اور فاطمہ ثریا بجیا جیسی لکھاریوں کے لکھے متعدد مقبول ڈراموں میں مرکزی اور منفرد کردار ادا کیے۔
انہیں ان کی اداکاری کے عوض متعدد ایوارڈز بھی دیے گئے جب کہ انہوں نے ہدایت کاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کی۔
انور اقبال زندگی کے آخری ایام تک متحرک دکھائی دیے اور اگرچہ انہیں چند سال سے ڈاموں میں نہیں دیکھا گیا، تاہم اس کے باوجود انہیں شوبز تقاریب میں دیکھا جاتا تھا۔
انور اقبال سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتے تھے، تاہم گزشتہ چند ماہ سے وہ کافی علیل تھے اور گزشتہ ماہ انہیں ہسپتال بھی داخل کرایا گیا تھا۔
ہسپتال میں علاج کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر انہوں نے برہمی کا اظہار بھی کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
انور اقبال کو کینسر لاحق تھا مگر اس کے باوجود انہیں متحرک دیکھا جاتا تھا لیکن گزشتہ ماہ سے وہ کافی علیل ہوگئے تھے۔
کئی دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد یکم جولائی کو انور اقبال انتقال کر گئے تھے اور ان کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔
انور اقبال کی نمازہ جنازہ گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی، جس میں فاروق ستار سمیت سیاسی شخصیات نے شرکت کی جب کہ اداکار کے ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔
نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انور اقبال کی تدفین تاریخی میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی۔
واضع رہے کہ انوار اقبال پہلی بلوچی فلم ”ہمل وماہ گنج“کے خالق ہیں۔
مئی 1976ء میں بلوچی زبان کی پہلی فلم ہمل وماہ گنج تیار ہوئی مگر بدقسمتی سے یہ فلم پاکستان کے کسی سینما میں نمائش پزیر نہیں ہوسکی۔ ہمل و ماہ گنج کی نمائش سے پہلے ہی اس فلم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ انھوں کوئٹہ کی دیواروں پر لکھا: ”فلم چلے گی تو سینما جلے گی”. احتجاج کرنے والوں کا موقف تھا کہ اس فلم میں بلوچوں کی ثقافت کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے جبکہ فلم بنانے والوں کا موقف تھا کہ یہ فلم جذبہ حب الوطنی پر مشتمل ایک تاریخی کہانی پر بنائی گئی ہے جس کا پس منظر بلوچستان اور مسقط ہے۔
ہمل و ماہ گنج کے فلم ساز انور اقبال تھے اور اس فلم کی ہدایات اسلم بلوچ نے دی تھیں۔ فلم ہمل و ماہ گنج کوئٹہ کے جس سینما میں نمائش پزیر ہونے والی تھی اسے فلم کے خلاف احتجاجی مہم چلانے والے افراد نے نذرآتش کردیا جس کے بعد یہ فلم پاکستان کے کسی اور شہر میں بھی نمائش پزیر نہیں ہوسکی۔
فلم ﮐﯽ ﮐﮩﺎﻧﯽ بلوچستان کی سچی ﺭﻭﻣﺎﻧﻮﯼ و مزاحمتی ﺩﺍﺳﺘﺎﻥ ہمل ﻭ ﻣﺎﮦ ﮔﻨﺞ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ تھی، فلم کے پروڈیوسر اور ہیرو انور اقبال کے مطابق انہوں نے اس ﮐﺎ ﺍﻧﺘﺨﺎب ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺑﻠﻮﭼﻮﮞ ﮐﯽ ﺟﺘﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﺭﻭﻣﺎﻧﻮﯼ ﺩﺍﺳﺘﺎﻧﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻭﺍﺣﺪ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻏﯿﺮ ﻣﻠﮑﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗھ ﻟﮍﺍﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺎﺩﺭ ﻭﻃﻦ ﮐﻮ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻓﮑﺮ ﺗﮭﯽ۔
ﭘﻨﺪﺭﮨﻮﯾﮟ ﺻﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﭘﺮﺗﮕﺎﻝ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺑﻖ ﻓﻮﺟﯽ ﺍﻓﺴﺮ ﺍﻝ ﻓﺎﻧﺴﻮ ﮈﯼ ﺍﻟﺒﻘﺮ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮭﯿﻮﮞ ﺳﻤﯿﺖ ہفتلار "ﺍﺳﭩﻮﻻ ﺟﺰﯾﺮہ” (ضلع گوادر کی سمندری حدود میں واقع جزیرہ)ﭘﺮ ﺁﮐﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﭘﮍﺍﺅ ﮈﺍﻻ۔ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﻣﺴﻘﻂ ﺍﻭﺭ ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ﮐﯽ ﺗﺠﺎﺭﺗﯽ ﮐﺸﺘﯿﺎﮞ ﮔﺰﺭﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻟﻮﭦ ﻣﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ۔
ﺍﻥ ﺩﻧﻮﮞ ﮐﻠﻤﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﯿئند ﮐﯽ ﺳﺮﺩﺍﺭﯼ ﺗﮭﯽ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﺣﻤﻞ ﮐﻮ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻓﺮﻧﮕﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻗﺪﻡ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﭘﮍﻧﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﻨﺎ، ﺍﺱ ﮐﯽ ﭘﯿﺮﻭﯼ ﻣﯿﮟ ﺣﻤﻞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺎﻥ ﻗﺮﺑﺎﻥ ﮐﯽ۔جو ایک الگ مزاحمتی داستان ہے ۔
ﺳﯿﻨﻤﺎ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻓﻠﻢ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺋﺶ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﻮﺭ ﺍﻗﺒﺎﻝ ﻧﮯ ﻓﻠﻢ ﺭﯾﻠﯿﺰ ﺭﻭﮎ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ۔ حالانکہ کراچی کے بمبینو سینما میں اس فلم کا پریس شو بھی ہوا تھا اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے انور اقبال کی کاوشوں کو سراہا تھا اور سب کی متفقہ رائے تھی کہ اس فلم میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے۔
بیالیس ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ اس فلم کی نمائش 28 ﻓﺮﻭﺭﯼ 2017ء ﮐﻮ ﺑﻠﻮﭺ ﻓﯿﺴﭩﯿﻮﻝ ﮐﮯ ﻣﻮﻗﻌﮯ ﭘﺮ ﺁﺭﭨﺲ ﮐﺎﺅﻧﺴﻞ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ کی گئی ۔
پہلی بلوچی فلم ہمل و ماہ گنج کے فلمساز انور اقبال تھے ہدایت کار اسلم بلوچ ، مصنف سید ظہور شاہ ہاشمی ، شاعر عطا شاد ، موسیقار فتح محمد ، گلوکار عشرت جہاں، ولی محمد اور اداکاروں میں انور اقبال، انیتا گل، شکیل لاسی، بوبی، محمد حسین مداری، محمود لاسی، ڈئیر اصغر، نادر شاہ عادل، اے.آر.بلوچ، نور محمد لاشاری اور ساقی شام تھے۔