مغربی بلو چستان میں ایرانی فورسز کا 8 مبینہ افراد کو مارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایرانی فورسز نے مغربی بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے8مبینہ افرادکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے گزشتہ ماہ ایک پولیس اسٹیشن پر مہلک حملے کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔

سرکاری ارنا نیوز ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر احمد شفاہی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ صوبے میں آپریشن کے دوران ’کل8مبینہ افرادمارے گئے‘۔

مزید بتایا کہ تفتان حملے میں ملوث اہم جنگجو سمیت 14 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔

پیر کو دیر رات گئے ارنا نے فوجی کمانڈر محمد پاکپور کے حوالے سے بتایا کہ جن افرادنے 26 اکتوبر کو حملہ کیا، وہ ’ایرانی نہیں تھے، تاہم ان کی قومیتوں کی وضاحت نہیں کی۔

مغربی بلوچستان افغانستان اور پاکستان کے ساتھ سرحد پر واقع ہے اور ایران کے غریب و مقبوضہ صوبوں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو جیش العدل گروپ نے ” سیستان بلوچستان” کے علاقے تفتان میں حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment