انسانی حقوق اداروں کا اسرائیل و فلسطینی گروپوں کو اسلحے کی فراہمی بندکرنیکا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

انسانی ہمدردی اور انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی اداروں نے بدھ کو ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطینی مسلح گروپس کو ہتھیاروں کی متنقلی روک دیں تاکہ غزہ کی جنگ ختم ہو سکے۔

انہوں نے ملکوں سےکہا ہے بصورت دیگر ممکنہ جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا خطرہ مول لیں۔

ایک مشترکہ بیان میں 16 اداروں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ "غزہ میں بحران کو ختم کرنے اور انسانی ہمدردی کے مزید بحران اور شہری زندگی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہتھیار، ساز و سامان اور گولہ بارود بھیجنا بند کریں۔”

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی بمباری اور محاصرے کے نتیجے میں شہری آبادی زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہو رہی ہے اور غزہ ناقابل رہائش علاقہ بن رہا ہے ۔ غزہ میں شہری آبادی کو انسانی ہمدردی کے ایک غیر معمولی شدت اور پیمانے کے بحران کا سامنا ہے ۔”

بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل پر سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد غزہ میں مسلح گروپوں نے اسرائیل کے آبادی کے مراکز پر اندھا دھند راکٹ برسانا جاری رکھا ہے جس سے بچوں کے اسکول متاثر ہوئے، شہریو ں کو نقل مکانی کرنی پڑی اور ان کی زندگیوں اور سلامتی خطرے میں پڑ گئی۔

بیان پر دستخط کرنے والے اداروں میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل، کرسچین ایڈ، میڈیسن ڈومونڈے انٹرنیشنل نیٹ ورک، نارویجئن پیپلز ایڈ ، آکس فیم اور سیو دی چلڈرن شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment