کوئٹہ: بشیر چوک دھرنے پر پولیس کی شیلنگ اور طاقت کا استعمال، احتجاج کرانی بائی پاس تک پھیل گیا

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بی وائی سی کے اسیر رہنماؤں کی رہائی کے لیے شروع ہونے والا پُرامن احتجاج اب سنگین رخ اختیار کر چکا ہے۔ بشیر چوک پر جاری پُرامن دھرنے کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ایک بار پھر شدید شیلنگ اور طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا گیا ہے، جس کے ردِعمل میں مظاہرین نے احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ‘کرانی بائی پاس’ کو بھی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے۔