پنجگور: ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں 3 افراد کی لاشیں منتقل، شناخت نہ ہو سکی

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں پولیس کی جانب سے 3 افراد کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ ان کے جسموں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔