بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد لواحقین پر دباؤ،متعدد خاندانوں کی اظہارِ لاتعلقی پر پریس کانفرنسز

بلوچستان میں حالیہ دنوں میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین پر ریاستی دباؤ اور زبردستی اظہارِ لاتعلقی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ مختلف خاندانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں سیکیورٹی اداروں اور حکومتی شخصیات کی جانب سے پریس کانفرنسیں کرنے اور اپنے لاپتہ پیاروں سے لاتعلقی ظاہر کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔