گوادر تک ایک صحافی کا سفر | اشرف خان،امریکہ (پہلی قسط)

میں پاکستان کے اُن چند صحافیوں میں شامل ہوں جنہوں نے گزشتہ پچیس برسوں میں بلوچستان کی تبدیلی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ یہ مشاہدہ نہ تو فون کالز پر ، نہ کسی اسٹوڈیو میں تجزیے کرتے ہوئے—بلکہ زمین پر جا کر، راستوں پر، قصبوں میں اور لوگوں کے درمیان رہ کر رپورٹنگ کے ذریعے حاصل ہوا ہے۔