ضلع کیچ: حب سے جبری لاپتہ 2 بلوچ خواتین سمیت 4 افراد کی بازیابی کیلئے سی پیک شاہراہ احتجاجاً بلاک

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے 20 دسمبر کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کئے گئے 2 بلوچ خواتین سمیت 4 افرادکی بازیابی کے لئے اہلخانہ نے ضلع کیچ کے علاقے تجابان کے مقام پر سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیکر اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے ۔