کوئٹہ: بی ایم سی طالبات کا ہراسانی و انتظامی غفلت کے خلاف احتجاج کا اعلان

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج کی طالبات نے ایک مشترکہ بیان میں کالج اور ہاسٹل ماحول میں پیش آنے والے مسلسل مسائل، غیرمنصفانہ رویوں اور انتظامی غفلت کے خلاف پیر کے روز پرامن احتجاجی اجتماع کا اعلان کیا ہے۔