سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاری ، جیل اور تھانوں میں منتقلی حکومتی بوکھلاہٹ ہے ، بی این پی

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں 8ستمبر کے پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پر امن سیاسی کارکنوں پر لاٹھی چارج ، شیلنگ، گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت نے طاقت کا سہارا لے کر پر امن سیاسی کارکنوں کو مشتعل کر کے حالات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوئں و کارکنوں کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔