خضدار: نوجوان لڑکی کی پریس کانفرنس، اغوا اور جنسی زیادتی پر انصاف کا مطالبہ

جب وہ اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ درزی کے پاس جا رہی تھیں، اسی دوران ملزم نے مبینہ طور پر گاڑی میں زبردستی اٹھا کر اغوا کیا۔ ان کے مطابق ملزم نے تشدد کے ساتھ ساتھ نشہ آور اشیا کا استعمال کروایا اور ان کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔ بعد ازاں انہیں چند گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا، تاہم اس وقت تک ان کی حالت انتہائی خراب ہو چکی تھی۔