نوکنڈی میں ایف سی ہاتھوں شاہ در کا قتل بلوچ نسل کشی کے منصوبے کا حصہ ہے،بی وائی سی
آج (جمعہ)نوکنڈی میں ایف سی کارندوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں زمیاد ڈرائیور شادر مینگل ولد امان اللہ مینگل موقع پر ہی شہید ہو گئے۔شادر مینگل ایک عام محنت کش تھا، جو اپنے خاندان کا واحد کفیل تھااور دو وقت کی روٹی کمانے کے لیے زمیاد کے ساتھ تیل کا کاروبار کرتا تھا۔
شہید کے لواحقین اور ساتھیوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا ہےاور مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار ایف سی اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔انصاف کی فراہمی تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں