اسلام آباد: بی وائی سی کے اسیر رہنمائوں و جبری لاپتہ افراد کیلئے کیمپ قائم، پولیس کی مداخلت و بھاری نفری تعینات

بلوچستان آج انفارمیشن کے حوالے سے ایک “بلیک ہول” بن چکا ہے۔ وہاں سے صرف وہی خبریں باہر آتی ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کی منظوری ہوتی ہے، اور وہ آوازیں جو ظلم و جبر کے خلاف اٹھتی ہیں، انہیں خاموش کر دیا جاتا ہے۔ ریاستی ادارے بلوچستان کے زمینی حقائق سے نظریں چرا کر ایک مصنوعی امن کا بیانیہ پیش کرتے ہیں، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کے باسیوں پر ایک بے رحم جنگ مسلط کی جا چکی ہے۔