ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں4 نوجوان جبراً لاپتہ

ضلع کیچ کے علاقے پیدارک سے گذشتہ روزمنگل 3 جون کو پاکستانی فورسز نے ایک کمسن نوجوان سمیت 3 افراد کو حراست میں لیکر اپنے عقو بت خانوں میں منتقل کردیا جن کے حوالے سے اب کوئی خبر نہیں ہے۔
اسی طرح گزشتہ روز تربت سول اسپتال کے قریب ناصر آباد کے رہائشی واحد ولد صوالی کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں زبردستی ایک گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔