جھائو، کولواہ اور تربت میں فورسزپر حملے ، اسلحات ضبط ، پولیس اسٹیشن وبکتر بند گاڑی نذرآتش

بلوچستان کے علاقے جھائو اورکوہلو میں پاکستانی فورسزپر عسکریت پسندوں کے حملوں میں چوکی پر قبضے کے بعد اہلکاروں کی اسلحات ضبط کرنے اور بکتر بندگاڑی کو نذرآتش کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں پولیس چوکی اور اسٹیشن پر قبضہ سمیت اہلکاروں کو بندی بناکر اسلحات ضبط کرنے اور اسٹیشن کو نذرآتش کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔