گوادر: کتاب اسٹال لگانے کی پاداش میں گرفتار طلبا پر ایف آئی آردرج، جیل منتقل

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر سے گرفتار طلبا پر ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ایف آئی آر میں ان پر الزام لگایا گیا گہ پابندی کے باوجود وہ بغیر اجازت کے انتشار پھیلانے والی کتابیں سرعام فروخت کر رہے تھے ،طلبا کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے ،امن و امن میں خلل دالنے اور انتشار پھیلانے کی فضا پروان چھڑا رہے تھے۔