کراچی میں بلوچ غیرت پر حملے کو فراموش نہیں کیا جائیگا،ڈاکٹر ماہ رنگ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ داکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کراچی کے علاقے لیاری میں بی وائی سی مظاہرین پرریاستی کریک ڈائون اور گرفتاریوں کیخلاف جاری اکردہ اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہاہے کہ ریاست پاکستان اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے سمی دین سمیت بلوچ خواتین کی چادر پر ہاتھ ڈال کر بلوچ غیرت اور ننگ پر حملہ کیا ہے۔ اس عمل کو نہ ہم فراموش کریں گے اور نہ ہی ریاست کو فراموش کرنے دیں گے۔