حب میں دالبندین اجتماع کیلئے آگاہی ریلی ، مسلح شخص گرفتار

بلوچ نسل کشی کیخلاف 25 جنوری کو دالبندین میں منعقدہ اجتماع کیلئے گذشتہ روزجمعرات کوبلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام ایک آگاہی ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں ایک مسلح شخص کو پستول اور گولہ بارود سے لیس رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔