پرینیتی چوپڑا رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھارت کے رکنِ پارلیمان اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

اداکارہ نے پیر کو اپنے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

پرینیتی نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے، ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں سکتے۔‘‘

پرینیتی نے اپنی شادی کے دن ٹی پنک رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جب کہ راگھو چڈھا نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتوار کو اودھے پور میں پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔

شادی کی تقریب اودھے پور کے تاج لیک پیلس میں ہوئی تھی جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

‘ہندوستان ٹائمز کے مطابق شادی کی تقریب میں نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجری وال، پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ بھگونت مان اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ راگھو چڈھا سن 2022 میں بھارت کے سب سے کم عمر رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment