نوجوان کو پاکستانی فوج نے چیک پوسٹ سے حراست بعد لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کیے جانے والے نوجوان کا نام طاہر ولد بخشی ہے جو متحدہ عرب امارات میں مزدوری کرتے ہیں اور وہ اپنی چھٹیوں کے سلسلے میں وطن واپس آ رہے تھے۔
طاہر بلوچ بدھ کے دن نوجوان چھٹی پر کراچی ائرپورٹ آیا اور جمعرات کی صبح تربت پہنچا اور شام کو اپنے گاؤں سری کلگ کے لیے گاڑی میں سوار ہوا تو راستے میں پیدراک کے مقام پر پاکستانی فوج کے لیے کام کرنے والے ڈیتھ اسکواڈ نے لوکل وین کو روکا اور اسے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی مگر گاڑی میں سوار خواتین نے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں وقتی تحفظ دیا۔
ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے لوگوں کو بتایا کہ طاہر پیدارک کے ایف سی چیک پوسٹ کو مطلوب ہے۔ اس پر وین میں سوار لوگوں نے ان سے کہا کہ اگر ایسی بات ہے تو پیدراک کا چیک پوسٹ آگے ہے۔ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار نے اس جواب پر ان کا چیک پوسٹ تک پیچھا کیا جہاں اسے چیک پوسٹ سے اتار کر جبری لاپتا کیا گیا۔