خضدار میں مسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران پولیس انسپکٹر گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے لکھرانی میں ایک ناکہ بندی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے پولیس انسپکٹر سعید احمد میمن کو مبینہ طور پر حراست میں لے لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق انسپکٹر سعید احمد میمن ولد محمد ثاقب، جو کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے رہائشی ہیں، آپریشن کے دوران موجود تھے جب مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، تاہم تاحال انسپکٹر کی بازیابی یا اغوا کاروں کی شناخت کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے جبکہ گذشتہ دنوں دالبندین میں مسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران گرفتار کئے گئے معدنیات کمپنی کے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article