پاکستانی فورسز نے بلوچستان سے ایک اور نوجوان کو اپنی جبری گمشدہ پالیسی کے تحت منظر عام سے غائب کردیا۔
جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے گئے نوجوان کی شناخت چاکر ولد اکبر علی ساکن پیدراک کے نام سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاکر بلوچ کو سیکورٹی فورسز نے پیدارک میں گھرمیں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اہل خانہ کے مطابق چاکر اکبر کوئٹہ میں میڈیکل ٹیکنیشن کی کورس کررہے ہیں۔
اہل خانہ کاک مزید کہنا ہےکہ چاکر اکبر کسی بھی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں لہذا اسے بازیاب و رہا کیا جائے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔