بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچرمیں پاکستانی سیکورٹی فورسز ایف سی کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی اطلاعات ہیں جبکہ ضلع کیچ کے علاقے زامران میں ریاستی فوج کی زمینی و فضائی لشکر کشی اور ڈرون حملے رپورٹ کئے جارہے ہیں ۔بتایا جارہا ہے کہ کواڈ کاپٹر سے گرائے گئے بموں سے 2 افراد کے زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں دھماکہ اور شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
ذرائع کی جانب سے موصول تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے منگچر کالج سے منسلک ایف سی کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے متعلق مزید معلومات حاصل کے جارہی ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ میں پاکستانی فوج بڑے پیمانے پر لشکر کشی کررہی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر کواڈ کاپٹر سے بم گرائے گئے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ زامران، ساہ دیم، جالگی کے علاقے فوجی آپریشن کے زد میں ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کے بعد کمانڈوز اتارے گئے ہیں۔
بلیدہ، گردانگ میں گذشتہ شب کواڈ کاپٹر سے بم گرائے گئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق فورسز نے عام آبادی میں پر کواڈ کاپٹر سے بم گرائے جو دو گھروں کے گرے جس کے نتیجے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں ہے۔