مغربی بلوچستان میں فورسز پر حملہ ، 5 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مغربی بلوچستان کے شہر ایرانشہر کے نواحی علاقے دامن میں دو فورسز کی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کم از کم 5 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ مسلح عسکریت پسندوں نے دامن پولیس اسٹیشن کے دو گشتی یونٹوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ خاش ایران شہر ہائی وے پر سیکورٹی آپریشن کر رہے تھے۔

یہ حملہ جمعہ کو پیش آیا، جس میں کم از کم5 ایرانی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مسلح حملے کی ذمہ داری جیش العدل نے قبول کرلی ہے۔

جیش العدل نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے پولیس فراجا کے ایک گشتی یونٹ کو نشانہ بنایا، اور ہلاک اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ دامن کے مرکزی شاہراہ پر اس وقت ہوا جب فورسز کی گاڑیاں وہاں سے گزر رہی تھیں۔

حملے کے بعد ایرانشہر اور خصوصاً دامن کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article