بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) کی جانب سے پنجگورمیں بلوچی زبان کے نامور ادیب، شاعر و ماہر لسانیات سید ظہور شاہ ہاشمی کے اعزاز میں ایک شاندار ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب مختلف سیشنز پر مشتمل تھی جن میں تقریر، پینل ڈسکشن، تحقیقی مکالمہ، شعرو شاعری، کتب میلہ سمیت دیگر علمی و ادبی نشستیں شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سید ظہور شاہ ہاشمی بلوچی زبان کے ایک قدآور ادبی شخصیت تھے جنہوں نے بلوچی زبان و ادب میں کئی نئی اصناف متعارت کروائے۔ ان کے کاموں میں پہلی ناول، آزمانک، بلوچی ڈکشنری، بلوچی زبان کا گرامر شامل ہیں، جو غیرمعمولی اہمیت کے حامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک فرد کے حیثیت سے انہوں نے ادارہ سے بھی بڑھ کرتے ہوئے بلوچی زبان کو زندہ زبانوں میں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں پنجگور کے طالبعلموں، اساتذہ سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرتے ہوئے تقریب کو سراہا اور نوجوانوں کو مزید اس طرح کے علمی تقریبابت کے انعقاد کی ترغیب دی۔
تقریب کے تمام سیشنز کامیابی سے انعقاد کے بعد تقریب کا اختتام کیا گیا۔