مغربی بلوچستان میں عدلیہ کی عمارت پر مسلح افراد کے حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے آج بروز ہفتہ، 26 جولائی 2025 کو عسکریت پسند گروپ جیش العدل نے زاہدان میں عدلیہ کی عمارت پر مسلح حملہ کیا۔
کہا جارہا ہے کہ جھڑپیں صبح تقریباً 8:50 بجے شروع ہوئیں۔
جائے وقوعہ سے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
جیش العدل نے اس آپریشن کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے "انصاف باسک” (انصاف کا بازو) کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بلوچ شہریوں کے خلاف عدالتی جبر کا جواب ہے۔
ذرائع کے دعوے کے مطابق پہلے حملہ آوروں نے عمارت پر دھاوا بول دیا اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا۔
جبکہ پھر اسی جگہ پر مارٹر اور گرینیڈ لانچر وں سے حملہ کیاگیا۔
غیر سرکاری رپورٹس بتاتی ہیں کہ کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی ہو سکتے ہیں، حالانکہ ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق جاری نہیں کی گئی ہے۔