بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور ضلع کیچ کے علاقے سے پاکستانی فورسز نے 2نوجوانوں حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
دونوں نوجوانوں کی شناخت عمیر لانگو ولد خورشید اور عنایت اللہ ولد عبداللہ کے نام سے ہوگئی ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے تمپ ملک آباد سے اطلاعات ہیں کہ فورسز نے گزشتہ شب ایک عنایت عبداللہ کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز عنایت کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا۔ اور حملہ آوروں کا تعلق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ تھا۔
دوسری جانب کوئٹہ سے 21 مئی کی رات کے دو بجے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے عمیر لانگو کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے اپنے ساتھ لے گئے جوکہ ابھی تک لاپتہ ہیں۔
عمیر ایک کمسن نوجوان ہے جوچھٹی جماعت کا طالب علم ہے ۔
لواحقین نے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔