بلوچستان کے ڈویژن مکران میں پاکستانی فوج و آئی ایس آئی کے تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے اہم رہنما شاہ میر عزیز بلوچ عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔
سنگر نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں شاہ میر کو نامعلوم افراد نے اس وقت ہلاک کردیا جب وہ جامع مسجد ملک آباد عشا کی نماز پڑھا رہے تھے۔
شاہ میر جمعیت علما ئے سلام (جے یو آئی ) تربت کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر براجمان تھے اور مفتی شاہ میر عزیز بزنجوکے نام سے جانے جاتے رتھے ۔
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ نماز تراویح کے دوران جامع مسجد ملک آباد میں ایک شخص نے مفتی شاہ میر پر حملہ کردیا۔
گولی لگنے سے مفتی شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔
انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
اس سے قبل بھی ان پر دو مرتبہ جان لیوا حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بچ گئے تھے تاہم اس تیسرے اور آخری حملہ میں وہ ہلاک ہوگئے۔
مکران ڈیوژن میں شاہ میر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا ایک اہم کردار مانا جاتا تھا ۔ متعدد ویڈیوز موجود ہیں کہ انہوں نے بزرگ وضعیف بلوچ افراد کو اپنی ریاستی طاقت کے بل بوتے پر تشدد کا نشانہ بنا یا اور انہیں تذلیل کیا۔