بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔جبکہ نصیر آباد میں کٹوہر پل پر سڑک کنار ے نصب بم کے دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تربت کے علاقے آبسر میں فورسز کے اصغر گیٹ مین کیمپ کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں گئیں جبکہ فورسز کو نقصانات کا سامنا بھی رہا ہے۔
تاہم حملے کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی۔
دوسری جانب نصیرآباد کے علا قے کٹوہر پل کے مقام پر سڑک کنارے نصب مواد سے دھماکہ ہوا ہے ۔
دھماکے کی زد میں آکر سڑک سے گزرنے والے کار سوار تین افراد زخمی ہوگئے ۔
پو لیس کے مطابق زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مقامی علاقے سے بتایا جاتا ہے۔