بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں ایک صحافی کی جبری گمشدگی کیخلاف ورثا نے احتجاجاً سی پیک شاہراہ بلاک کردیا ہے۔
صحافی زبیر بلوچ جو ضلع کیچ کے علاقے تجابان کے رہائشی ہیں کو گذشتہ شب حب چوکی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جس کے بعد ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
صحافی کے ورثا نے اس کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجاً تجابان کے مقام پر سی پیک شاہراہ کو بلاک کیا ہوا ہے۔
تربت سے میڈیا حلقوں کا کہنا ہے کہ زبیر بلوچ ایک صحافی اور لکھاری ہیں، انکا تعلق ماضی میں رونامہ انتخاب آن لائن سے بھی رہا ہے۔